الحسیب کرکٹ کلب کی پی سی بی سے رجسٹریشن
فیض آباد(نمائندہ نوائے وقت ) پی سی بی سکروٹنی میں الحسیب کرکٹ کلب رجسٹر ہوگئی ،گزشتہ دنوں پی سی بی کی طرف سے کلب رجسٹریشن کے لیے سکروٹنی ہوئی اور رجسٹر کلبز کا علان کر دیا گیا تحصیل کوٹ ادو سے الحسیب کرکٹ کلب ایسوسی ایٹ منبر رجسٹر ، کلب کے اونر فیصل ، صدر جاوید خان خزانچی لالا شوکت کیپٹن محمد ارسلان نے اس موقع پر تمام کلب ممبران اور کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہم پی سی بی کے رولز فالو کریں گے اور ہمیشہ مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔