سری لنکن کنڈیشنز کے مطابق سکواڈ منتخب کیا،محمد وسیم
ملتان (سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے سری لنکن ٹور کیلئے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سری لنکا کی کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا انتخاب کیا جبکہ یاسر شاہ کی شمولیت سے اسپن بالنگ کے شعبے کو حوصلہ ملے گا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ بہترین کرکٹ کھیلنے کے باوجود آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے نتائج آئیڈیل نہیں رہے ۔تاہم بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم نے مہمان ٹیم کیخلاف کافی بہتر کرکٹ کھیلی جس کی وجہ سے انہوں نے سلیکشن کے تسلسل اور کارکردگی میں روانی کی خاطر اسکواڈ کو ممکنہ حد تک برقرار رکھا جبکہ کوویڈ کی پابندیاں ختم ہوجانے پر اسکواڈ کا سائز بھی کم کردیا ہے۔