اے سی جام پور کی تاجروں سے ملاقات پرائس مجسٹریٹس سے تعاون کی اپیل
جام پور ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر جام پور عثمان غنی نے صدر انجمن تاجران راشد بھٹہ ،جنرل سیکرٹری ضلع راجن پور میاں راشد غوری ،چئیرمین حافظ فاروق غازی عبدالرزاق عادل قریشی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران تحصیل جام پورسے ملاقات کی اور کہا کہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روزمرہ اشیائے خوردونوش اور کھاد کے سیل پوائنٹس کا روزنہ کی بنیاد پر وزٹ جاری رکھیں گے تاجر برادری پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے تعاون کریں۔