میپکو،رواں سال 3لاکھ سے زائد نئے کنکشنز فراہم کئے :ترجمان
ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رواں مالی سال 2021-22 کے دوران 3 لاکھ 47ہزار656نئے کنکشنز فراہم کئے ہیں ان میں 3لاکھ27ہزار249گھریلو، 15ہزار 795کمرشل، 233جنرل سروس، 1080صنعتی، 3ہزار233زرعی ٹیوب ویل اور 66دیگر کیٹگریز کے کنکشنز شامل ہیں۔جولائی 2021 سے مئی2022 کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 51256،ڈی جی خان سرکل میں 41180، وہاڑی سرکل میں 30634، بہاولپور سرکل میں 45248، ساہیوال سرکل میں 37305، رحیم یار خان سرکل میں 36310، مظفرگڑھ سرکل میں 55197، بہاولنگر سرکل میں 25563اور خانیوال سرکل میں 24963نئے کنکشنز فراہم کئے گئے ہیں۔