ابو ظہبی: پی ایس ایل 6 کے فائنل میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ملتان سلطانز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تاہم پشاور زلمی نے پی ایس ایل سے باہر ہونے والے عمید آصف کی جگہ ثمین گل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ فاتح ٹیم کو ساڑھے7 کروڑروپے کی انعامی رقم ملے گی،رنزاپ کیلیے تین کروڑ کا چیک تیار ہے، بہترین بولر، فیلڈر اور وکٹ کیپر 8،8 لاکھ روپے وصول کریں گے، اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کیلیے 32 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔