یورپی طبی ماہرین نے یونین میں ڈیلٹا کورونا وائرس کے پھیلنے سے خبردار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپ میں بیماریوں سے بچا ﺅاور کنٹرول کے مرکز کی سربراہ آندریا آمون نے بتایاکہ اگست کے آخر تک یورپی یونین میں کورونا کے نوے فیصد نئے انفیکشن کا ذمہ دار ڈیلٹا وائرس ہو سکتا ہے۔ ان کے بقول گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ڈیلٹا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا قوی امکان ہے، خاص طور پر ان نوجوانوں میں، جن کی ابھی تک ویکسینیشن نہیں ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کی یہ قسم بھارت میں دریافت ہوئی تھی، جہاں سے یہ برطانیہ تک پہنچی تھی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38