فلپائن ا ئیر فورس کا ایس ۔ 70 آئی بلیک ہاک یوٹیلیٹی ہیلی کاپڑ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن ائیر فورس (پی آئی ایف) کے حکام نے کہا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق گزشتہ رات10بجے ایس ۔ 70 آئی بلیک ہاک یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر منیلا کے شمالی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ، عملے کے 6ارکان جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ عملے کی شناخت پر ان کے اہل خانہ کو آگاہ کیا جائے گا۔سیکرٹری دفاع ڈلفن لورینزنانے کہا کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ صوبہ ترلاک کے ٹاﺅن کپاس میں ائیر بیس سے چند کلومیٹرکے فاصلے پر پیش آیا حادثے میں 3پائلٹ اور عملے کے 3 ارکان ہلاک ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024