سی ای او ہیلتھ کا معائنہ‘ مرکز صحت بیٹ کیج تین ماہ سے غیرحاضر ‘ مڈ وائف کو شوکاز نوٹس
ملتان (خصوصی رپورٹر) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی نے گزشتہ روز بنیادی مرکز صحت بیٹ کیج کا اچانک دورہ کیاجہاں مڈ وائف کو گزشتہ تین ماہ سے ڈیوٹی پر سے غیر حاضرپایااور اسکو شوکاز نوٹس دیتے ہوئے وضاحت طلب کرلی اسکے علاوہ ڈاکٹر فاطمہ مسعود چھٹیوں پر تھیں۔سنٹر میں مریضوں کو دی جانے والی ادویات‘صفائی کا نظام‘مفت ادویات کی فراہمی سمیت دیگر امور کو چیک کیا۔