بھارت میں مقیم خاندان سے ملنے کیلئے تڑپ رہی ہوں: عائشہ مائی
ٹبہ سلطانپور(سٹی ر پو رٹر)73سال بعد بچھڑے خاندان کاپتہ چلا دیں ملنے کے لئے تڑپ رہی ہوں حکومت بچھڑے ملواکرزندگی کی مراد پوری کرے۔ عائشہ مائی کھوہ بنگل والاموضع نوڑبہ کی رہائشی بزرگ خاتون عائشہ مائی نے انتہائی رنجیدہ ہوکربتایاکہ ہندوخاندان سے تعلق تھااورقیام پاکستان کے دوران بھگدڑ میں اہل خانہ سے بچھڑ گئی اورگزشتہ برس اپنی دکھی داستان لیکر سٹی پریس کلب ٹبہ سلطانپور کے صحافیوں کے پہنچی تو تفصیل کے ساتھ خبریں شائع ہونے کے باعث پتہ چلا کہ میرے اہلخانہ بھارت کے گاؤں تالاب تحصیل مورکھیاضلع بگانہر میں رہائش پذیر ہیں باقاعدہ میرافون پررابطہ بھی کروایاگیاہے تصدیق کے بعدبچھڑے ملوانے کے لئے حکومت سے اپیل کی توایک سال کا عرصہ بیت گیاہے تاحال بچھڑے نہیں ملوائے گئے بہت اداس ہوں دل خون کے آ نسو رو رہاہے حکومت سے پر زوراپیل کرتی ہوں خاص طور پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کہ بچھڑے خاندان کو ملوانے کے لئے بھارت کے گاؤں تک رسائی کروائی جائے تاکہ زندگی میں ہی اپنوں سے ملاقات ہوسکے۔