پنشن میں 10فیصد اضافہ کم ہے
مکرمی: وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ ہم ملک بھر کے تمام پنشنرز اس حقیر اضافے کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں۔ تنخواہوں کی طرح اگر 35فیصدکا اضافہ پنشنوں میں بھی کر دیا جاتا تو کم ازکم مساوات قائم رہتی اور ریاست مدینہ والا انصاف بھی ہوتا ہوا نظر آتا۔کابینہ کے وزرا اور مشیر ان بخوبی جانتے ہیں کہ تنخواہ سے پنشن بہت کم ہوتی ہے اسکے باوجود انہو ں نے پنشنرز کو 10فیصد اضافے پر ٹرخا دیا ۔پنشنرز کو ایک فضول مخلوق سمجھ کر ان سے امتیازی سلوک کیا گیا ہے ۔ ہم پنسنرز بھی اسی ملک کے باشندے ہیں ۔ کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں اب تو وزیر خزانہ صاحب نے بھی فرمادیا ہے کہ پنشنیں برداشت سے باہر ہوگئی ہیں ۔ ہم پنشنرز جائیں تو جائیں کہاں؟
( حافظ عبدالباری نوید ،حضرو 03365751719 )