اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر تھوڑی بہتر ہو ئی
لاہور(کامرس رپورٹر )اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 168 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر تھوڑی بہتر ہو ئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 168 روپے 10 پیسے تک فروخت ہوا تاہم سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 29 پیسے کی کمی سے 167 روپے 36 پیسے رہی یورو کی قدر 14 پیسے کم ہو کر 189 روپے 7 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر 55 پیسے کم ہو کر 208 روپے 96 پیسے رہ گئی۔ اوپن مارکیٹ مین دالر کی قیمت تاریخ کی نئی بہلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 50 پیسے کے اضافے سے 168 روپے 50 پیسے ہو گئی یورو کی قیمت فروخت 2 روپے 50 پیسے کے اضافے سے 190 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 210 روپے برقرار رہی۔