صوابی: وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے واضح کیا ہے کہ احساس ایمرجنسی پروگرام میں اگرکسی نے کسی مستحق کاحق خردبرد کیا تواس کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے قانونی چارہ جوئی عملی میں لائی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے چھوٹا لاہورمیں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں رقوم تقسیم کرنے اوران کو ادائیگی میں درپیش مشکلات سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے غربت کے خاتمے ومعاشرتی تحفظ ڈویژن ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہا کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت غربا، مساکین کو ادائیگی ایک مربوط نظام کے تحت جاری ہے،جن مستحق افراد کو ایک دفعہ بذریعہ موبائل فون پیغام بھیجااورانہوں نے اپنے پیسے وصول نہیں کئے ان کودوبارہ میسج بھیجے گئے ہیں تاکہ انہیں اپنا حق مل سکے۔
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ چھوٹا لاہورضلع صوابی میں 90فیصد ادائیگی ہوچکی ہے تاہم اگرکسی مستحق نے پہلے موبائل پیغام کے بعدانتظامیہ سے رابطہ نہیں کیاتوان آٹو ریروس کیس کے مستحقین کودوبارہ موبائل پیغام بھیجے گئے ہیں جن ادائیگی جاری ہےاس موقع پراحساس ایمرجنسی پروگرام ضلع صوابی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرسجاد علی بھی موجودتھے۔