پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ140082 شکایات میں سے 135308 کا ازالہ
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) پٹرولیم ڈویژن اور اس کے ذیلی اداروں نے ابتک پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ 140082 شکایات میں سے 135308 شکایات کا ازالہ کیا ہے۔ موصول شکایات کو بغیر کسی تاخیر کے حل کیا گیا ، اور شکایت کے حل کی شرح مطلق شکایت کنندہ کی اطمینان کے ساتھ ساتھ 97 فیصد رہی۔حال ہی میں پاکستان سٹیزن پورٹل مینجمنٹ نے پیٹرولیم ڈویژن کو پورٹل پر نمایاں کارکردگی والی 10 عوامی تنظیموں / ڈویژنوں کی فہرست میں شامل کیا ، جنہوں نے اپنی تنظیموں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا۔ پٹرولیم ڈویژن نے موجودہ کورونا صورتحال میں گیس سیکٹر کے حوالے سے عوامی شکایات کو موصول اور حل کرنے کا طریقہ کار بھی تبدیل کردیا ہے جس کے لیے دونوں گیس کمپنیاں باقاعدگی سے ای کچہری / آن لائن خدمات کے ذریعہ عوام کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہیں۔ پاکستان میں تیل و گیس کی مسلسل فراہمی اور ملکی معاشی ترقی اور پاکستان میں توانائی کے شعبے کی نمو کیلئے پیٹرولیم ڈویژن اپنا قومی کردار احسن طریقے سے نبھانے پر گامزن ہے۔