وزیر اعظم عمران خان سے قبائلی اضلاع کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی اور انضمام شدہ علاقوں میں جاری ترقیاتی امور اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ارکان پارلیمنٹ نے انضمام شدہ علاقوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کے مسئلے پر تحفظات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پور اکیا جائے گا ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 83 ارب روپے مختص کیے, یہ بجٹ سابقہ فاٹا کو درپیش مسائل کے حل میں مددگار ہوگا۔ وزیراعظم نےکہاکہ انضمام شدہ علاقوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور مشکلات اٹھائیں ،حکومت کو انضمام شدہ علاقوں کے عوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے،انضمام شدہ علاقوں کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا ،ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے عوام کے نمائندوں کو شامل کیا جائے، عوام کی ترجیحات کو مد نظر رکھا جائےگا۔ وزیراعظم نے اراکین کو یقین دلایا کہ ان کے تحفظات پر غور کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38