پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ملک اور عوام کا نہیں بلکہ اپنی کرپشن کا درد ہے ،حکومت کو دباﺅ میں لانے کےلئے ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کو اس وقت اپنی سیاسی بقاءکی فکر لا حق ہے ،(ن) لیگ والے پہلے فیصلہ کر لیں کہ پارٹی کی قیادت کی پگ کس نے باندھنی ہے ،پانچ سال بعد بہترین معاشی دور ہوگا اور قرضوں کے مجموعی حجم میں اضافے کی بجائے کمی ہو گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این اے 131سے تعلق رہنماﺅں اور تاجروں کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت کے مثبت اقدامات کے نتیجے میں انشا اللہ ایک ڈیڑھ سال میں معاشی اشاریے بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے ۔وزیر اعظم عمران خان کو معلوم ہے کہ گروتھ پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے سے ہونی ہے اس لئے ان شعبوں کو مراعات اور سہولیات دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سوشل سیفٹی نیٹ پر یقین رکھتے ہیں اور اسی لئے غریب طبقات کےلئے 180ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔غریب طبقے کو بجلی اور گیس کی قیمتوں کے اثرات سے بچانے کےلئے سبسڈی کی مد میں اربوں روپے مختص کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی ، نواز شریف پر ان کے اپنے دور میں مقدمہ چلا ہے اور وہ نا اہل ہو کر جیل میں گئے ،دونوں جماعتوں نے اپنے ادوار میں ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بنائے اور دونوں کی دلی دعائیں قبول ہوئی ہیں ۔ اگر ملک میں یکطرفہ احتساب ہوتا تو ہمارے صوبائی وزراءگرفتار نہ ہوتے جبکہ کئی رہنماﺅں نے انکوائریاں بھگتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے پانچ دہائیوں سے اس ملک ملک کوجکڑا ہوا تھا اور عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نے اپنی جدوجہد سے ان کی پارٹنر شپ کو توڑا ہے ۔ ہم ملک کو آگے لے جانے کے لئے سب سے بات کرنے کو تیار ہیں لیکن اپوزیشن کو ملک و قوم کا نہیں بلکہ اپنی کرپشن کا درد ہے اور عوام اس سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ (ن) لیگ میں اس وقت قیادت کا بحران ہے اور ایک دوڑ لگی ہوئی ہے، پہلے یہ فیصلہ کر لیں کہ پارٹی کی قیادت کی پگ کس نے باندھنی ہے ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024