نارووال میں غیر معیاری کھانا کھانے سے چودہ افراد کی حالت غیر ہو گئی.
تفصیلات کے مطابق نارووال کے گاوں کیکے موڑ میں غیر معیاری کھانا کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چودہ افراد بیہوش ہوگئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر لطیف کے مطابق مذکورہ خاندان نے رات کا باسی کھانا کھایا تھا جو غیر معیاری تھا، اب متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔