پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اگر سلیکٹڈ نہیں ہیں تو اس لفظ پر پابندی کیوں لگوا رہے ہیں؟ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زبان سے ادا ہونے والا سلیکٹڈ کا لفظ عمران خان کی پہچان بن گیا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سلیکٹڈ کے لفظ پر کل تالیاں بجائی تھیں اور آج قومی اسمبلی میں اس پر پابندی لگوا دی ہے۔
x