قومی اسمبلی بجٹ اجلاس ، اراکین کی عدم دلچسپی،کرکٹ کے تذکرے
اسلام آباد (محمد صلاح الدین خان)قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ارکین اسمبلی کی عدم دلچسپی،کرکٹ کے تذکرے ہوتے رہے۔ اراکین اسمبلی بجٹ اجلاس میں پاکستان اور جنوبی افریقہ میچ کے حوالے سے بات کرتے رہے میچ شروع ہونے پر سکورپوچھتے رہے ،جبکہ اجلاس ختم کے بعد پاکستان کی بیٹنگ تک میچ پارلیمنٹ ہائوس میںموجود کمروں کیفے ٹریا میں میچ دیکھا،باعث حکومتی اور اپوزیشن ممبران اسمبلی جو اجلاس کے دوران ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کررے تھے نے اکھٹے بیٹھ کر میچ دیکھا مجموعی طور پر سب کی خواہش رہے کہ پاکستان یہ میچ جیت جائے۔قومی اسمبلی کااجلاس اتوار(چھٹی والے دن) کو بھی جاری رہا تاہم اجلاس کے دور ان اراکین تعداد انتہائی کم دکھائی دی ۔ اتوار کو قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی دیکھی گئی ،آنے والے ارکین بھی ہال سے اندر باہر جاتے ،آتے جاتے رہے جبکہ ایک موقع پر 342 کے ایوان میں صرف 20 ارکان اسمبلی موجودتھے جن میں اپوزیشن کے 10 اور حکومت کے 10 ارکان شامل تھے ۔