مہاجر اور سندھی سندھ کے سپوت ہیں‘ فاروق ستا ر
ٹنڈوالہ یار (این این آئی)اگر وہ سمجھتے ہیں سندھ میں مہاجر کم ہے تو وہ سابق صدر آصف علی زرداری کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ سندھ کے مہاجر اور سندھ کے سندھی دونوں ہی سندھ کے سپوت ہیں اور ان دونوں کو ملاکر ہی سندھ پاکستان کا سب سے زیادہ طاقتور صوبہ بن سکتا ہے سابق صدر کے بیان سے سندھ کی تقسیم نظر آرہی ہے ۔سندھی اور مہاجر کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی کی جارہی ہے ہم نے اس دیوار کو ایک مرتبہ پہلے بھی گرایا ہے پھر دوبارہ گرائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان تنظیم بحالی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ٹنڈوالہ یار میں صحافیوں سے بات چیت میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ کراچی بڑا شہر ہے تو حیدرآباد ، میرپورخاص، ٹنڈوالہ یار ، نواب شاہ ، لاڑکانہ اس شہر کے انجن ہیں ہمیں ان انجن کو بھی اسٹارٹ کرنا ہے اور سندھ کی گاڑی کو آگے بڑھانا ہے۔