بجٹ عوامی نہیں‘ فیصلہ سڑکوں پر ہوگا‘ کیپٹن(ر) صفدر
کراچی(این این آئی)مسلم لیگ(ن)کے رہنما کیپٹن(ر)صفدرنے کہاہے کہ سیاسی قیادت کو جیلوں میں ڈال کر 71 کا سانحہ دھرانے کی کوشش کی جارہی ہے،70سالوں میں پاکستان اتنا کمزور نہیں ہواجتناآج ہے،ملک نازک دور سے گزر رہا ہے میعیشت تباہ ہوچکی ہے،کراچی کو نواز شریف نے اپنا خون پسینہ دے کر ٹھیک کیا تھا،آج ملک کے حالات دوبارہ خراب ہیں،مریم نواز سندھ کو دورہ کریں گی یہ بھی انکا ہی گھر ہے۔اتوارکویہاں میڈیا سے بات چیت میں کیپٹن صفدر نے کہاکہ ملک میں دھماکے ہورہے ہیں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔پانچ سالوں کی نواز حکومت نے گردشی قرضے ختم کیئے لوڈشڈنگ ختم کی ۔نواز شریف نے گوادر اور موٹر وے پر کام کیا جو اب سلو ہوچکاہے ۔70سالوں میں پاکستان اتنا کمزور نہیں ہواجتناآج ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بجٹ عوامی نہیں ہے اسکا فیصلہ اسمبلی میں بھی ہوگا سڑکوں پر بھی ۔نواز شریف نے این ار او مشرف دور میں نہیں لیا تو اب کیا لیں گے۔وفاقی حکومت بے ساکھیوں پر چل رہی ہے جنہوں نے چھ ماہ میں اپنی کابینہ تبدیل کردی ۔