پاک سر زمین پارٹی کے کراچی میں جلسہ کی تیاریوں کا آغاز
کراچی( نیوز رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی نے21جولائی کو باغ جناح کراچی میں جلسہ عام منعقدکرنے کا اعلان کیاہے۔پی ایس پی ذمہ داران نے اس سلسلے میں تیاریوں کا آغاز کردیاہے۔ پاک سر زمین پارٹی کے رہنماصدر انیس قائم خانی کی سربراہی میںکراچی کے مختلف ڈسٹرکٹ کا دورہ کرکے زمہ داران سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔اتوارکوسی ای سی ممبر شاکر،نیک محمد اور دیگرنے اورنگی ٹائون آفس کا دورہ کیااور وہاں موجود زمہ داران سے ملاقاتیں کی جبکہ پی ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل اورویسٹ کے ٹائون میں منعقدہ یوسی انچارج اور ارکان کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ انقلاب کبھی سرمایہ دار ، وڈیرے، جاگیردار نہیں لے کے آتے ہیں،انقلاب ہمیشہ مظلوم اور محروم عوام کو متحدہ کرنے سے آتا ہے۔