30جون کے بعد خفیہ جائیدادیں رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی: حماد اظہر
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے غیررجسٹرڈ جائیدادوں کے اعدادوشمار اکٹھے کیے ہیں، یہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کی تیس تاریخ کے بعد خفیہ جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حکومت نے غیررجسٹرڈ جائیدادوں کے اعدادوشمار اکٹھے کیے ہیں جو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔وزیرمملکت برائے ریونیو نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ محصولات کی وصولی کے لیے نان فائلرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس سے قومی معیشت کے فروغ کی راہ ہموار ہوگی۔