امریکہ‘ ایران نورا کشتی کر رہے‘ نشانہ سعودی عرب‘ پاکستان ہیں: علامہ زبیر احمد
لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملے حر مین اور اسلام پر حملے ہیں جسکی وجہ سے پوری امہ انتہائی اضطراب اور غم میں مبتلا ہے۔ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے نہ صرف سعودی عرب بلکہ پورے خطہ عرب سے ہر قسم کی بیرونی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے امر یکہ اور ایران نوراکشتی کر رہے ہیں' دراصل نشانہ سعودی عرب اور پاکستان ہیں اگر ان میں سے کسی ایک ملک کو نقصان ہوا تو دوسرے کا متاثرہ ہونا لازمی امر ہوگا 'امریکہ روس سمیت سب ملکر مسلمان ممالک اور سر زمین کلام الٰہی کو میدان جنگ بنائے ہوئے ہیں یہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف انٹر نیشنل پلاننگ ہے تمام مسلمان ممالک کا فر ض ہے کہ وہ خطہ عرب میں لگنے کی والی جنگ کی آگ کو بجھائیں ورنہ پورا پورا خطے میں یہ جنگ پھیل جائیگی۔ وہ گزشتہ روز ''تحفظ حرمین شریفین کانفرنس'' سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر مولانا عبدالرؤف فاروقی‘ مفتی سید عاشق‘ پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری‘ علامہ محمد ممتاز اعوان'مولانا عبد الستار نیازی'مولانا شعیب احمد قاسمی 'علامہ یونس عاصم اور ماجد خان خاکسار'میاں محمد اصغر اور میاں امیر حمزہ سمیت مختلف مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی شر یک ہوئے کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کااصل ٹارگٹ حر مین شریفین ہیں اس لیے ہم سب کو متحد ہو کر انکی سازشیں ناکام بنانی ہیں۔ حکومت پاکستان کو چاہئے وہ پہلے زیادہ آگے بڑھ کر سعودی عرب کا ساتھ دے اور امن دشمنوں کی سازشیں ناکام بنائی جائیں۔