راولپنڈی ، ایم ایچ میں لگا بوائلر پھٹنے سے سات افراد زخمی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کینٹ میں واقع سرکاری ہسپتال کے ایک حصے میں لگا کا بوائلر پھٹنے سے صدر سمیت اطراف میں عمارتیں لرز کر رہ گئیں گھروں،مارکیٹوں ، پلازوں،اور دکانوں میں موجود لوگ گھبرا کر باہر نکل آئے دھواں دیکھ کر شہری مال روڈ کی طرف گئے تو وہاں بتایا گیا کہ ایم ایچ ہسپتال کے ایک حصے میں لگا بوائلر پھٹ گیا ہے بوائلر پھٹنے سے دھماکے اور اس کے ارتعاش سے عمارتیں لرز گئیںبوائلر پھٹنے کی اطلاع ملنے کے بعد ایس پی پوٹھو ہار سید علی ایم ایچ ہسپتال کے سامنے پہنچ گئے اور پولیس نفری کے ہمراہ لوگوں کو پشاور روڈ سے دور رہنے کی ہدائت کرتے رہے جبکہ ٹریفک پولیس نے بھی ٹریفک روانی کیلئے متبادل راستوں کی جانب گاڑیوں کا رخ موڑ دیا بوائلر پھٹنے کی اطلاع کے بعد ریسکیو ٹیمیں کنٹونمنٹ بورڈ کی فائر بریگیڈ گاڑیاں ، ریسکیو1122 کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں ریسکیو1122 کے مطابق ہسپتال کے آفیسر وارڈ کے فرسٹ فلور پر گیس لیکیج جاری تھی جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس سے وہاں موجود سات افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال کے عملے نے ہی بروقت طبی امداد دے دی افراد جھلسنے سے زخمی ہوئے گیس میں لگنے والی آگ دوسرے فلور تک گئی تاہم فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے اسے پھیلنے سے روک لیا اس دوران بھی ہسپتال کی معمول کی سرگرمیاں جاری رہیںڈاکٹر اور پیرا میڈیکل عملہ مریضوں کے چیک اپ اور دیکھ بھال میں مصروف رہا۔