ننکانہ صاحب: موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب‘ موسم خوشگوار ہو گیا
ننکانہ صاحب( نامہ نگار)شہر اور اس کے گردونواح میں تیز ہوائوں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر اور اس کے گردونواح میں شدید گرمی کے بعد اتوار کے روز تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، منچلوں اور بچوں نے چھٹی کو خوب مزے لیتے ہوئے بارش میں نہا کر موسم کو انجوائے کیا۔ گرمی کا زور ٹوٹنے اور موسم خوشگوار ہونے سے ہر کوئی خوش دکھائی دے رہا ہے۔ زمیندار حضرات بھی اس ابر رحمت پر خدا کے حضور شکر گزار ہیں۔