جنوبی افریقا کیخلاف شعیب ملک اور حسن علی ٹیم سے ڈراپ
لندن(این این آئی) جنوبی افریقا کیخلاف میچ کیلئے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔اتوار کو جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شعیب ملک کو خراب فارم کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا جن کی جگہ حارث سہیل نے لے لی۔آئوٹ آف فارم فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی نے سنبھال لی ہے، حسن علی ورلڈکپ میں اب تک نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ۔