محمد عامر ورلڈ کپ کے بہترین گیند باز بن گئے
لندن(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر 15 وکٹوں کیساتھ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل عامر کی وکٹوں کی تعداد 13 تھی جو دو وکٹوں کے اضافے کیساتھ 15 ہوگئی ہے۔فہرست میں جوفرا آرچر اور مچل سٹارک کی بھی 15، 15 وکٹیں ہی ہیں تاہم عامر کا اکانومی ریٹ دونوں سے بہتر ہے۔