پاکستان ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائیگا،ماہرعلم نجوم کی پیش گوئی
لاہور(نمائندہ سپورٹس )ستاروں کی چال پر نظر رکھنے والے ماہر نجوم نے جنوبی افریقہ کے میچ میں پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کی تھی۔ معروف ماہرعلم نجوم ماموں نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان نہ صرف جنوبی افریقہ سے جیتے گا بلکہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی پہنچے گا۔ ماہرعلم نجوم نے مزید کہا ہے کہ محمدعامر اورسرفرازاحمد اچھا کھیل پیش کریں گے۔