مہاجر اور سندھی سندھ کے سپوت ہیں‘ فاروق ستار
ٹنڈو الہ یار (این این آئی) وہ سمجھتے ہیں سندھ میں مہاجر کم ہے تو وہ سابق صدر آصف علی زرداری کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ سندھ کے مہاجر اور سندھ کے سندھی دونوں ہی سندھ کے سپوت ہیں اور ان دونوں کو ملا کر ہی سندھ پاکستان کا سب سے زیادہ طاقتور صوبہ بن سکتا ہے۔ سابق صدر کے بیان سے سندھ کی تقسیم نظر آ رہی ہے۔ سندھی اور مہاجر کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی کی جا رہی ہے ہم نے اس دیوار کو ایک مرتبہ پہلے بھی گرایا ہے پھر دوبارہ گرائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان تنظیم بحالی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ٹنڈو الہ یار میں صحافیوں سے بات چیت میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی بڑا شہر ہے تو حیدر آباد‘ میرپور خاص‘ ٹنڈو الہ یار‘ نواب شاہ‘ لاڑکانہ اس شہر کے انجن ہیں ہمیں ان انجن کو بھی اسٹارٹ کرنا ہے اور سندھ کی گاڑی کو آگے بڑھانا ہے۔