غزہ میں نئی جنگ کی تیاری‘ 6 ماہ میں اسرائیلی فوج کی 15 مشقیں
مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)فلسطین کے ایک ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے 15 بار مشقیں کیں۔ عکا سٹڈی سینٹر برائے اسرائیل کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2019 کی پہلی ششماہی میں اسرائیلی فوج نے مشقیں کیں اور ان میں سے بیشتر مشقیں غزہ کی پٹی کے علاقے پر جنگ کے تناظر میںکی گئیں۔ عکا مرکزکی طرف سے جاری رپورٹ میں بتا یا گیا کہ بعض مشقوں میں حزب اللہ کے خلاف جنگ کے تناظر میں فوجیوں کو تربیت دی گئی۔دو بار امریکا اور جمہوریہ چیک کے ساتھ فوجی مشقیں ہوئیں جب کہ پانچ فوجی مشقیں قبرص اور دوسرے ملکوں میں ہوئیں جن میں اسرائیلی فوج نے بھی حصہ لیا۔رپورٹ میں کہا گیاکہ جنوبی محاذ یعنی غزہ پرچڑھائی کے تناظر میں 14 مشقیں کی گئیں ۔