افغانستان: سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9 طالبان ہلاک، کمانڈر گرفتار
کابل (نوائے وقت نیوز) افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 طالبان کو ہلاک کر دیا۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق اس کارروائی کے دوران چار افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہلمند میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے طالبان کمانڈر خاکسار کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک کو ہلاک کر دیا گیا۔ خبررساں ادارے کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اے کے 47 اور 20 بم برآمد ہوئے۔ لوگر میں پولیس کے ساتھ تصادم میں 7 طالبان ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ دوسری طرف ضلع پکتیکا میں پولیس کے ساتھ تصادم میں ایک طالبان دہشت گرد ہلاک ہوا۔ اس دوران کارروائی میں 2 زخمی بھی ہوئے۔