قومی اسمبلی کے اجلاس میں اتوار کی چھٹی کے روز بھی بجٹ پرکم و بیش سات گھنٹے تک بحث جاری رہی،مالی سال2019-20کے بجٹ پر عام بحث کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا،بجٹ پر عام بحث آج بھی جاری رہے گی وفاقی بجٹ پر بحث کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس چھٹی کے ایام ہفتہ اور اتوار کو بھی منعقد ہوئے اتوار کو بھی متعدد ارکان نے بجٹ پر تقاریر کیں اور وفاقی بجٹ 2019-20ء پر تجاویز پیش کیں۔بجٹ سیشن کے پہلے چار دن وزراء کی اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران شور شرابا اور ہنگامہ آرائی سے بجٹ کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے 25جون 2019ء کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ وفاقی بجٹ پر ہونے والی بحث کو سمیٹیں گے،26اور 27جون کومطالبات زراور کٹوٹی کی تحریکوں پر بحث کی جائیگی، 28جو ن کو فنانس بل کی منظوری دی جائے گی، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اس وقت مشتعل ہو گئے جب ایوان میں ’’سلیکٹڈ پرائم منسٹر‘‘ کے الفاظ استعمال کئے گئے اور ایوان میں ’’سلیکٹڈ پرائم منسٹر ‘‘ کے الفاظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ پارلیمانی روایات میں پہلی بار اس نوعیت کی رولنگ دی گئی ہے ایسا دکھائی دیتا ہے ’’سلیکٹیڈ پرائم منسٹر ‘‘ کا لفظ حکومت کی چڑ بن گئی ہے قومی اسمبلی میں حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کیلئے’’سلیکٹڈ‘‘ کا لفظ استعمال کرنے پر تحریک استحقاق کار پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایوان میں وزیر اعظم کیلئے سلیکٹڈ کے لفظ پر پابندی عائد کی جائے جو بھی رکن ’’سلیکٹڈ ‘‘ کا لفظ استعمال کرے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ خسرو بختیار نے عمران خان کی شان میں قصیدہ خوانی کی اور کہا ؎ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی بڑی مشکل سے ہوتا چمن میں دیدہ ور پیدا جس پر اپوزیشن کے ارکان نے کہا کہ وہ یہ بات نواز شریف کے لئے بھی کہتے تھے راجہ پرویز اشرف نے بھی بجٹ پر کڑی تنقید کی۔ اپوزیشن کی طرف سے وفاقی کابینہ سمیت10 وزارتوں ڈویژنوں اورمحکموں کے بجٹ میں کٹوتی کے تحاریک جمع کر وائی گئی ہیں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سرگرم عمل ہیں کٹوتی کی تحاریک پر اپوزیشن کی مشترکہ عملی تیار کی جائے گی ۔
پارلیمنٹ کی ڈائری
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38