پاکستان تحریکِ انصاف نے انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ۔ قومی اسمبلی کی 272 میں سے دو سو انتیس حلقوں کیلئے امیدوار نامزد، خیبر پختونخوا کے ننانوے میں سے 90 اور پنجاب کے 238 حلقوں کیلئے امیدواروں کا تعین کر دیا گیا۔ سندھ کے اناسی، بلوچستان کے چھتیس حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی مکمل، اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے لئے امیدواروں کا اعلان، فاٹا کے گیارہ حلقوں میں امیدوار کھڑے کر دیے گئے۔کپتاننے وہاڑی کی جٹ فیملی کی چھٹی کرا دی۔ این اے 162 وہاڑی سے عائشہ نذیر جٹ سے ٹکٹ واپس لے کر خالد محمود چوہان کو دیدیا گیا۔ نذیر جٹ کا پی پی 229 وہاڑی کا ٹکٹ ہمایوں افتخار چشتی کو مل گیا۔ این اے 154 ملتان سے سکندر بوسن ٹکٹ لے اڑے-
این اے 80 میں خواجہ صالح سے ٹکٹ واپس لے کر صدیق مہر کو دے دیا۔ پی پی 57 سے نعمان چٹھہ سے ٹکٹ واپس لے کر چودھری محمد علی کو دے دیا گیا۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔