مسلم لیگ( ن )کے قائد میاں محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی بیماری کے باعث میرا فی الحال انتخابی مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں ہے۔ کلثوم نواز کو انفیکشن ہوگیا ہے جس کے باعث وہ بخا ر میں مبتلا ہیں جو پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ جانیں اور ان کا کام جانے۔ان خیالات کا اظہار میاں محمدنواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نواز شریف کا انتخابی مہم کے حوالے سے کہنا تھا کہ کلثوم نواز کی بیماری کے باعث میرا فی الحال انتخابی مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں ہے جو پرو پیگنڈا کر رہے ہیں وہ جانیں اور ان کا م جانیں ۔ بیگم کلثوم کے حوالے سے میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز میری بیو ی ہیں اور اس حوالے سے کچھ میر ے بھی فرائض ہیں جو میں ادا کرہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کو انفیکشن ہوگیا ہے جس کے باعث وہ بخا ر میں مبتلا ہیں۔ برطانوی اخبار میں خبر کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ جانیں اور ان کا کام جانے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024