آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ 200 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔اوگرا کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق گیس کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ گھریلو صارفین کے لیے کیا گیا ہے۔ماہانہ 100 یونٹ تک گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے قیمت 110 سے بڑھا کر 314 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی جبکہ ماہانہ 200 یونٹ تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمت 220 سے بڑھا کر 629 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی اور ماہانہ 300 یونٹ سے زائد گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمت 600 سے بڑھا کر 780 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں 700 سے بڑھا کر 910 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہیں۔اوگرا نے روٹی تندور کے خصوصی کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمتیوں میں 200 فیصد تک اضافے کی منظوری دی۔اوگرا نے جنرل انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتیں 600 سے بڑھا کر 780 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیں۔سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس کی قیمتں 700 سے بڑھا کر 910 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئیں۔سیمنٹ فیکٹریز کے لیے گیس کی قیمتں 750 سے بڑھا کر 975 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، پاور اسٹیشنز کے لیے گیس کی قیمتں 398 سے بڑھا کر 520 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، کیپٹو پاور کے لیے گیس کی قیمتں 600 سے بڑھا کر 780 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور آئی پی پیز کے لیے گیس کی قیمتں 400 سے بڑھا کر 520 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئیں۔خیال رہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024