کپتان نے اتنخابی مہم کا آغازمیانوالی سے کردیا: بڑا پریشر تھا، رشتہ دار بھی ٹکٹ مانگ رہے تھے لیکن میرٹ پر ٹکٹ دیے: عمران خان
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میرے سب رشتہ دار ٹکٹ چاہتے تھے،کسی کو نہیں نوازا،فیصلے میرٹ پر کئے،شریف فیملی اور زرداری نے رشتہ داروں کوٹکٹس دیے،نوازشریف نے300ارب روپے کی کرپشن کی ہے،کرپشن روکنے کیلئے ادروں کومضبوط کریں گے،ن لیگ نے جو بجلی بنائی تھی وہ شاپر میں ڈال کر لے گئے شہباز شریف بتائیں بجلی کہاں ہے؟،مجھے اناڑی کہنے والے احسن اقبال کا لوٹ مار میں بڑا تجربہ ہے ،گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان پر قرضہ تیرہ ہزار ارب سے ستائیس ہزار ارب تک پہنچ گیا، شریف بردارن اور ان کے بچے اربوں پتی ہوگئے اور قوم مقروض ہوگئی،میں نے انتخابی مہم کا آغاز اپنے لوگوں سے کیا ہے،اگلے ڈیڑھ ہفتے میں پارٹی کا منشور جاری کر دیں گے۔تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے حوالے سے میانوالی میں منعقدہ پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ انتخابی مہم کا آغاز آبائی علاقے میانوالی سے کررہاہوں ،یہ ضلع اس وقت میرے ساتھ تھا جب میں اکیلا تھا اور لوگ مذاق اڑاتے تھے کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی، جو پی ٹی آئی کا پودا میانوالی میں لگا تھا آج یہ ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، میں آپ کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں ۔ میں نے انتخابی مہم کا آغاز اپنے لوگوں سے کیا ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم وہ پاکستان بنائیں گے کہ لوگ بیرون ممالک سے یہاں نوکریاں لینے آئیں گے،نیا پاکستان اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر بہت زیادہ دباو¿ تھا مگر پی ٹی آئی اور دیگر پارٹیوں میں فرق یہی ہے کہ تحریک انصاف میں میرٹ پر ٹکٹ دیے جب کہ دیگرپارٹیوں میں رشتے داروں کو ٹکٹ دیے، ن لیگ اور زرداری نے رشتہ داروں کو نواز ہے ،میرے سارے رشتے دار ٹکٹ مانگ رہے تھے لیکن میں نے کسی کو نہیں نوازا،فیصلے میرٹ پر کئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن 2018 کے لیے پوری کوشش کی کہ میرٹ پر ٹکٹ دیے جائیں، جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملے ان کے دکھ کا احساس ہے، ان سے معذرت چاہتا ہوں،انسان ہوں غلطی ہو سکتی ہے، ساڑھے 4 ہزار لوگوں نے ٹکٹوں کیلئے درخواست کی تھی۔مسلم لیگ(ن) حکومت کی کارکردگی پرعمران خان نے کہا کہ کس نے کہا تھاکہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو میرا نام شہبازشریف نہیں اب بتائیں بجلی کہاں گئی، کیا شہبازشریف بجلی شاپنگ بیگ میں ڈال کرساتھ لے گئے، احسن اقبال کہتے تھے کہ ہم تجربہ کار ٹیم لارہے ہیں ملک کے مسئلے حل کریں گے، ان کے پاس واقعی ایک تجربہ کار ٹیم تھی جسے منی لانڈرنگ اور کرپشن کا پورا تجربہ تھا، گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان پر قرضہ تیرہ ہزار ارب سے ستائیس ہزار ارب تک پہنچ گیا، شریف بردارن اور ان کے بچے اربوں پتی ہوگئے اور قوم مقروض ہوگئی۔انھوں نے کہا کہ آج ڈالر125روپے کا ہوگیا ہے۔جس سے قوم غریب اور یہ لوگ امیرہوگئے ہیں۔۔نوازشریف اور شہبازشریف کے بچے ارب پتی ہیں۔لیکن قوم قرضوں میں ڈوب گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شریفوں نے دس سالوں میں ملک کوکنگال کردیا ہے۔36ہزار ارب روپے پاکستان کانقصان کیا ہے۔یہ پیسا عوام کی جیبوں سے نکلے گا۔کیونکہ ہرچیز پرٹیکس لگے گا۔۔کرپشن کامطلب عوام کا پیسا چوری ہوتا ہے۔پھر یہ ملک کیسے ترقی کرسکتا ہے؟نوازشریف اور اس کے بیٹوں کے اوپر300ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔یعنی 30ہزار کروڑ روپے ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے پاکستان سے بھاگے ہوئے ہیں۔شہبازشریف کے پاس 56کمپنیاں ہیں۔ہر کمپنی میں کرپشن کی جاتی ہے۔۔اسحاق ڈار دبئی میں ، خواجہ سعد رفیق پیراگون سٹی میں کرپشن،، خواجہ آصف دبئی کی کمپنی میں نوکری کرتا رہا۔انھوں نے کہا کہ احسن اقبال مجھے اناڑی کہتے ہیںان کے پاس لوٹ مار کا بڑا تجربہ ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ملک چلانے کے لیے پیسہ نہیں ہے، سب سے پہلے چوری اوراخراجات کم کرکے خسارے کو نیچے لائیں گے اور اداروں کو مضبوط کرکے چوری روکیں گے، نیب اور ایف آئی اے کو مضبوط ادارہ بنائیں گے اور پولیس کو ٹھیک کریں گے۔