سابق وفاقی وزیر وسینئر( ن )لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میں عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے مقابلے میں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،جب تک عمران خان کو پانچوں حلقوں سے شکست نہیں ہوتی وہ بند ے نہیں بنیںگے۔ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو سبق سکھانا ضروری ہے،آخری فتح اصولوں کی سیاست کی ہوگی ،سازش اور گالی کی سیاست کو شکست ہوگی،اتوار کو ایک تقریب سے خطاب کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ طبل جنگ بج چکا ہے اور پہلوان اکھاڑے میں اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اداروں سے نہیں لڑتے ،ہم سے کوئی انفرادی طور پر لڑتا بھی ہے تو ہم اس کا جواب نہیں دیتے،ہمیں طاقت کے حصول کی کوئی جلدی نہیں ۔سعد رفیق نے کہا کہ تہیہ کررکھا ہے کہ ملک کو آئین و قانون کی حکمرانی دینی ہے ۔ان کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سیاسی نظریاتی دفاعی لائن ہے، ہم نے ووٹ کو عزت دو کے موقف پر کھڑا رہنا ہے، جو ں جوں الیکشن قریب آیا حساب کتاب یاد آگیا ،حساب دیں گے اور پورا حساب دیں گے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024