فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا سیاسی کیریئربچوں سمیت ختم ہوگیا، جس دن بغیرپروٹوکول نکلیں گے،انہیں پتاچلےگااستقبال کیاہوتاہے، پانچ سال بعدحلقےمیں پہنچنےپرامیدواروں کاجوتوں کااستقبال کیاگیا، عوام کہتےہیں پانچ سال بعدحلقےمیں کیالینےآئے، عوام پرپٹرول اورسیلولرٹیکسزکابوجھ ڈالاگیا، سپریم کورٹ نےعیدسےپہلےموبائل ٹیکس سےریلیف دلایا، بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کیا انہوں نے پاور لومزچلادیں، لوڈ شیڈنگ ختم کردی؟ کچھ ایسےلوگ ہیں جو35،35پلاٹوں کے مالک ہیں، کیاپاکستان کو قاتلوں کےحوالے کرنا چاہتے ہیں؟ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےتین شوکت خانم اسپتال بنائے،کے پی میں اپنےتین وزیروں کوہتھکڑیاں لگائیں، انہوں نے ایک بار پھر نگران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ نگرانی کریں، حکومت نہ کریں، آئین میں لکھاہےالیکشن کمیشن شفاف اورآزادانہ الیکشن کرائےگا، بابر بار مطالبہ کر رہے ہیں کہ گورنرز کو فوری مسعتفی ہو جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لاناچاہتےہیں، منصوبوں کی تحقیقات کا وقت آگیاہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024