پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی بھی کروڑ پتی نکلے، شاہ محمود قریشی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی فارم میں جمع کروائی گئی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 36 لاکھ 67 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ شاہ محمود قریشی کے ملتان میں دو، لاہور میں ایک گھر، ایک فلیٹ اور اسلام آباد میں بھی ایک گھر ہے۔ شاہ محمود قریشی کے زیرکفالت افراد کی تعداد تین ہے اور ان افراد کے غیرملکی اکا¶نٹس ہیں۔ شاہ محمود قریشی کے لندن میں غیرملکی اکا¶نٹ میں 88 ہزار پا¶نڈ ہیں جبکہ ان کی بیوی کے غیرملکی اکا¶نٹ میں 26 ہزار 512 پا¶نڈ موجود ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی میں اپنی تعلیمی قابلیت بی اے ظاہر کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی میں بتایا ہے کہ انہیں کوئی ترقیاتی فنڈز نہیں ملے۔ اس لئے وہ پانچ سال کے دوران حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام بھی نہیں کروا سکے۔ شاہ محمود قریشی نے ڈی ایچ اے بہاولپور میں دو پلاٹس کی مالیت 52 لاکھ روپے ظاہر کی ہے جبکہ شاہ محمود قریشی نے اپنی اہلیہ کو لاہور میں تاج باغ کے علاقہ میں ساڑھے چھ مرلہ کا پلاٹ تحفہ میں دیا جبکہ شاہ محمود قریشی نے لاہور کے علاقہ گلبرگ میں واقع گھر کی مالیت چھ کروڑ 50 لاکھ روپے ظاہر کی ہے جبکہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں واقع ایک کروڑ روپے مالیت کا گھر اپنے بیٹے کو تحفہ میں دیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024