پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کرکے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں‘ دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے پاکستانی قوم کی دولت کو لوٹا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے شریف فیملی پر کڑی تنقید کی اور غیر ملکی اخبار کی خبر کو ری ٹوئیٹ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے پاکستانی قوم کی دولت کو لوٹا گیا کرپٹ حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کرکے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔ عمران خان نے بہترین فیملی کی مبینہ جائیداد کی تصاویر بھی ٹوئیٹ کیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024