پاکستان مسلم لیگ ن پیر سے کراچی سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی ، پارٹی صدر شہباز شریف خصوصی طور پر شہرقائد آئیں گے،سابق وزیراعلی مفتاح اسماعیل کے حلقے این اے 244 کا بھی دورہ کریں گے اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم (ن)لیگ کراچی سے مہم کا آغاز کرے گی اور شہباز شریف اپنے حلقوں کا دورہ بھی کریں گے۔ مسلم لیگ (ن)سندھ کے مطابق پارٹی قائد شہباز شریف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جس کے دوران وہ مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔ شہباز شریف تاجروں اور میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنے حلقے این اے 249 اور لیاری کا بھی دورہ کریں گے۔سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف مفتاح اسماعیل کے حلقے این اے 244 کا بھی دورہ کریں گے اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024