مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ، ن لیگ پیرسے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کراچی سے کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز میانوالی میں جلسے سے کیا گیاجہاں چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پارٹی قائدین کارکنان سے خطاب کیا۔ اس حوالے سے عمران خان کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں انہوں نے اپنے انتخابی مہم کا آغاز میانوالی سے کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر میانوالی کے عوام انہیں 2002 کے انتخابات میں کامیاب نہ کراتے تو وہ آج سیاست میں نہ ہوتے۔دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی جانب سے پشاور کے سرحد یونیورسٹی رنگ روڈ پر جلسے کا انعقاد کیا جس سے مولانا فضل الرحمان، سراج الحق اور دیگر مرکزی قائدین نے خطاب کیا۔ عوامی نیشنل پارٹی بڈھ بیر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) (آج ) 25جون سے کراچی سے انتخابی مہم شروع کرے گی جس کے لیے پارٹی کے صدر شہباز شریف دو روزہ دورے پر کراچی جائیں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024