شورکوٹ: گیسٹرو میں مبتلا مریضہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں چل بسی، ورثاء کا شدید
شورکوٹ (نامہ نگار) نواحی علاقہ 25پل کی پروین اخترکو گیسٹرو کی بیماری سے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں پانی کی شدید کمی سے پروین جاں بحق ہوگئی ورثا نے شدید احتجاج کرتے جھنگ، ملتان روڈٹائر جلاکر ٹریفک کے لئے بند کردیا ورثا کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی ڈاکٹر کی غفلت سے روین کی موت واقع ہوئی جب اس سلسلہ میں متعلقہ ڈاکٹر ز سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ مر یضہ پانی کی کمی کا شکا ر تھی جس کو بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اس موقع پر ورثا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال کی ایمرجنسی شیشے توڑ دئیے جبکہ کئی راہ گیروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ڈی ایس پی شورکوٹ رائے سیف اللہ بھٹی نے موقع پر پہنچ کر ورثا سے مذاکرات کئے جس کے بعد لواحقین نے عارضی طور پر روڈ ٹریفک کے لئے بحال کر دیا بعد ازاں ورثا نے نعش روڈ پر رکھ کر ٹینٹ لگا کر دھر نا دیا، روڈ دوبارہ ٹر یفک کے لیے بند کر دی انتظامیہ کے خلاف شدید نعر ے بازی کرتے کہا کہ ڈیو ٹی ڈاکٹر کو فور ی طور پر معطل کیا جائے سی او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اشرف گجر نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے طویل مذاکرات کیے جو کامیاب ہوئے اور روڈ تقر یباً 6گھنٹوں بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔