مکہ مکرمہ: کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے حمزہ سعید بٹ نے 2 بکروں کا صدقہ دیا، نوافل ادا کئے
مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ سعیدمکی بٹ کی طرف سے بیگم کلثوم نوازکی صحت یابی کے لئے دوبکروںکاصدقہ دیا اوردعائیں کی گئیں۔ انہوںنے اپنے ساتھیوںکے ہمراہ مسجد الحرام میںبیت اللہ شریف کا طواف کیا اورنوافل اداکئے اور بیگم کلثوم نوازکی درازی عمراورجلدصحت یابی کے لئے خصوصی دعابھی کرائی۔ حمزہ سعید نے کہاکہ بیگم کلثوم نوازنے پوری زندگی میاںمحمدنوازشریف کے ہمراہ شانہ بشانہ چل کرپاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے تاریخی کارنامے سرانجام دئیے۔