نقل کی روک تھام،الجزائر اور عراق میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی
الجزائر /بغداد (اے این این)الجزائر اورعراق کی حکومت نے امتحانی پرچہ آئوٹ ہونے کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہو ئے پورے ملک میں انٹرنیٹ اورفیس بک سمیت تمام سماجی رابطوںکی ویب سائٹس ہی بندکردیں ۔وزیر تعلیم کا بیان امتحانات کے دوران روزانہ صبح 2 گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی الجزائرکی حکومت نے امتحانات کے دوران پرچوں کے سوالات انٹرنیٹ کے ذریعے لیک ہونے کی شکایات پر انٹرنیٹ سروسز کے خلاف سخت اقدامات کئے ہیں ۔