کانگریس کا ٹرمپ انتظامیہ پر ایران کوعالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کیلئے دبائو
واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے باوثوق ذرائع نے کہاہے کہ کانگریس ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی کانگریس نے ایران کی منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ اگر ایران کی یہ پالیسی بدستور جاری رہتی ہے تو اس کے نتیجے میں کانگریس تہران کو بین الاقوامی مالیاتی نظام سے الگ کردے گی۔امریکی کانگریس میں سینٹ کے سرکردہ ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ترغیب دینا شروع کی ہے کہ وہ عالمی رہنماؤں پر دباؤ ڈالے۔