نائیجیریا یامین بوکو حرام کا خودکش حملہ، 5افراد ہلاک ، 6زخمی
کانو (اے ایف پی) نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے جنگجوئوں کے خو د کش حملے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، خودکش حملہ آور نے رات 12 بجے کے قریب بورنو سٹیٹ میں وقع تنگوشن گائوں میں سوئے ہوئے رہائشیوں پر حملہ کیا۔ خودکش دھماکے کے بعد بوکوحرام کے جنگجوئوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ سویلین ملٹری لیڈر نے بتایا کہ بوکوحرام کے جنگجو خودکش حملہ آوروں کا مسلسل استعمال کرتے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور نوجوان لڑکیاں شامل ہیں جو مسجدوں، سکول، بس سٹیشن اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔