رواں مالی سال نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 4.25 فیصد اضافہ
اسلام آباد (صباح نیوز)رواں مالی سال 2017-18 کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 4.25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جاری مالی سال میں یکم جولائی 2017 سے 8 جون 2018 کے دوران نجی شعبہ کو مجموعی طور پر 563.9 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں روایتی کمرشل بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو 378 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 320.5 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا تھا۔رواں مالی سال میں اسلامک بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں 45 فیصد کی کمی سے قرضوں کی فراہمی کا حجم 72.65 ارب روپے تک کم ہوگیا۔