ایٹمی معاہدے کو قا ئم رکھنے کے لئے یورپ مزیدکوشش کرے: ایران
برسلز (اے پی پی) ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار اور نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے سلسلے میں یورپ کے ساتھ مذاکرات کے تسلسل کا کوئی واضح مستقبل نظر نہیں آ رہا ہے۔ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے لئے یورپ مزیدکوشش کرے۔ایران کے سینیئرایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکلنے کے بعد مذکورہ معاہدے کو باقی رکھنے کے طریقہ کار کے بارے میں کہا مذاکرات کو جاری رکھنے کا مستقبل، روشن نظر نہیں آ رہا ۔انہوں نے برسلز میں ایران اور یورپ کے اقتصادی اور سائنسی تعاون سے متعلق دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر یورو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا مطالبہ ہے کہ ایٹمی معاہدے پر سبھی فریق پوری طرح سے عمل کریں۔