امیلی موریسمو فرانس کی ڈیوس کپ کپتان مقرر
ملتان (سپورٹس ڈیسک) سابق عالمی نمبر ایک امیلی موریسمو فرانس کی پہلی خاتون ڈیوس کپ کپتان بن گئی ہیں انہوں نے 2014ء میں برطانیہ کے اینڈی مرے کی کوچنگ کرکے تاریخ رقم کی تھی وہ کسی معروف مرد کھلاڑی کی کوچنگ کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔ موریسمو اگلے سال ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔